- Get link
- X
- Other Apps
عید الاضحٰی پر قربانی کے گوشت کا ضرورت سے زیادہ اور مسلسل استعمال انسانی صحت کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کو لال گوشت کھانے سے منع کیا جاتا ہے جبکہ کلیجی، گردے اور دماغ کے استعمال کے باعث شوگر کے مریضوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے،
شوگر کے مریض کم مقدار میں گوشت استعمال کریں جبکہ ان ایام میں سبزیاں، سلاد اور دہی کا استعمال ضرور کریں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بار بی کیو بناتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تکے بوٹی کچے نہ ہوں اور ایسا بار بی کیو استعمال نہ کیا جائے جس پر خون لگا ہوا ہو، نیز قربانی کے گوشت کو خوب اچھی طرح دھویا جائے اور خوب پکا کر کھایا جائے کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق عید پر لوگوں کے پاس وافر مقدار میں گوشت ہوتا ہے جس کو وہ ہر طریقے سے پکا کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، گوشت اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے تاہم اسکا زیادہ استعمال نقصان دیتا ہے، اعتدال کے ساتھ گوشت کا استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی پورا کرتا اور خون کے سرخ خلیے بھی بناتا ہے تا ہم مریض گوشت کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ قربانی کے گوشت میں سے خون کا اخراج ہونے دیں جبکہ گوشت کو دھو کر ڈیپ فریز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کےلئے محفوظ کرنا بہتر ہے، فریز گوشت کا استعمال کرنے سے قبل ڈی فراسٹ ضرور کریں۔
بڑے گوشت کی نسبت چھوٹا گوشت کم مضرات کا حامل ہوتا ہے لہٰذا چھوٹے گوشت کو ترجیح دینی چاہیے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر گوشت میں سبزیاں ملا کر پکایا اور کھایا جائے تو اس کے مضر اثرات کافی حد تک بے اثر ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا گوشت پکاتے وقت اس میں شلجم ، مولی ، پالک ،گھیا، ٹینڈے اور کریلے شامل کر کے ہم اس کے نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سبز پتوں والی کچی سبزیوں کی سلاد، سلاد کے پتے، ٹماٹر ، پیاز اور بند گوبھی کو بھی بطور سلاد استعمال کرکے بھی ہم اس روزِ سعید کو اپنے اور اپنی صحت کے لئے پیغامِ شفاء بنا سکتے ہیں۔ عام صحت مند افراد جب بھی گوشت کھائیں تو سونف1/4 گرام ، زیرہ1/4 گرام ، ادرک1 گرام ، الائچی دانہ5 دانے اور شکر سرخ نصف چمچ کو ڈیڑھ کپ پانی میں پکا کر بطورِقہوہ استعمال کریں ، معدے سے جڑے کئی ایک مسائل سے محفوظ رہیںگے۔ یخ ٹھنڈے کولا مشروبات پینے سے حتی المقدور بچنے کی کوشش کریں۔

ماہرین امراض پیٹ و معدہ کے مطابق زیادہ گوشت استعمال کرنے سے کولیسٹرول اور یوریک ایسڈ بڑھ جاتا ہے اس لئے ایک وقت میں 100 یا ڈیڑھ سو گرام (آدھا پاؤ) سے زیادہ گوشت نہ کھایا جائے۔
Comments
Post a Comment