لوکارب پی نٹ بٹر کوکیز ۔ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک میٹھی سوغات







عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر شوگر کا مرض ڈاکٹر آپ کو تجویز کردے تو اس کے بعد میٹھا کھانے کی
تمنا مزید بڑھ جاتی ہے اور ڈاکٹر کے علاوہ آپ کے اہل خانہ اور محلے کے افراد بھی یہی مشورہ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ آپ میٹھا نہ کھائیں۔  بیکری کی بنی ہوئی چیزیں نہ کھائیں اور کاربوہائیڈریٹ سے بنے ہوئے کیک بسکٹ کو کیز وغیرہ سے اجتناب کریں۔
لیکن دل ہے کہ انہی چیزوں کو کھانے کا کرتا ہے اب ایسے میں کیا کیا جائے
ہماری یہ ریسیپی اس کا ایک آسان حل ہے جس میں ہم آپ کو لو کارب کوکیز بنانا سکھائیں گے  ۔
یعنی کوکیز کھانے کا شوق بھی پورا ہو جائے اور آپ کی شوگر بھی کنٹرول میں رہے اسے آپ گھر میں ہی بنائیں گے لہذا اس میں استعمال ہونے والی ہر چیز کی غذائیت کا بھی آپ کو علم ہوگا
یہ ایک سنگل سرو کوکیز ہے آپ اس طرح بہت ساری کوکیز بنا سکتے ہیں اور انہیں محفوظ کرکے بعد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

استعمال ہونے والے اجزاء 





تین ٹیبل اسپون کوکونٹ فلور 
ایک ٹیبل اسپون آلمنڈ فلور
2 ٹی اسپون مصنوعی مٹھاس اسٹیوا ہو تو بہتر ہے
ایک چوتھائی ٹی اسپون دارچینی یعنی سنیمون کا پاؤڈر
دو ٹیبل اسپون پی نٹ بٹر گھر کا بنا ہوا ہو تو اچھا ہے
ایک یا دو ٹیبل اسپون نٹس ۔آلمنڈ اپنی پسند کےلے لیں۔
ایک چوتھائی کپ دودھ  

بنانے کا طریقہ 

ایک کھلے منہ کے باؤل میں تمام فلور۔ دارچینی کا پاؤڈر اور مصنوعی مٹھاس  کو مکس کرلیں ۔
اب اس میں پینٹ بٹر ملائیں اور ایک ایک چمچہ کرکے دودھ مکس کریں۔
ساتھ میں اسے مکس کرتے رہیں اور گھونٹتے رہیں یہاں تک کہ ایک اچھا ڈو بن جائے
ابھی سے اپنی ہتھیلیوں میں ایک چھوٹا سا گولا بنا کر آہستہ سے پریس کریں اور چمچے کی مدد سے اسے دبا لیں
آپ کی لو کارب کوکیز  تیار ہے اسے فریج میں تھوڑی دیر ٹھنڈا کر لیں اور اپنی مرضی سے استعمال کریں
ایک  کوکیز میں غذائی اجزاء اس طرح ہوں گے




Nutrition

Serving: 1Cookie | Calories: 275kcal | Carbohydrates: 10g | Protein: 13g | Fat: 26g | Fiber: 6g | Vitamin A: 3% | Vitamin C: 4% | Calcium: 5% | Iron: 5% 





Comments