- Get link
- X
- Other Apps
*امراض قلب اور میڈیکل ٹیسٹس*
دل کی کنڈیشن جاننے کے لیے عموما درج زیل میڈیکل ٹیسٹ حسب ضرورت کیئے جاتے ہیں
بلڈ ٹیسٹس
الیکٹروکارڈیوگرام (ECG)
ایکسرسائز ٹالرینس ٹیسٹ (ETT)
ایکوکاڈیوگرام الٹراساونڈ
نیوکلیئر کارڈیئک سٹریس ٹیسٹ
کورونری اینجیوگرام
میگنیٹک ریزونینس امیجینگ(MRI)
کورونری کمپیوٹیڈ ٹوموگرافی
اینجیو گرام(سٹی سکین)
1. بلڈ ٹیسٹ
ان کے زریعے دل کے مسائل پیدا کرنے والے بہت سے مادی اسباب کی شناخت ہوتی ہے۔ جو درج زیل ہیں
الف۔۔۔ *کولسیٹرول ٹیسٹ*
کولسیٹرول ٹیسٹ کو لپڈز پروفائل ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے اس میں خون کی چکنائیوں (Lipids) کی پیمائش کی جاتی ہے یہ پیمائش دل کے دورے اور دل کے دیگر امراض کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے اس ٹیسٹ میں درج زیل مزید ٹیسٹ شامل ہیں
(1) ٹوٹل کولسیٹرول۔۔۔۔
یہ خون میں موجود تمام چکنائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے اس کا بڑھنا امراض قلب کا خطرہ پیدا کرتا ہے اسکی مناسب مقدار 200mg فی ڈیسی لیٹر سے نیچے ہونی چاہیے
(2). لوڈینسٹی لیپو پروٹین کولسیٹرول۔۔(LDL)
اسے برا کولسیٹرول بھی کہا جاتا ہے اسکی بڑھی ہوئی مقدار شریانوں میں چکنائی کے پلاکس بناتی ہے اور Atherosclerosis
کا باعث بنتی ہے جسکے سبب شریانوں میں خون کا بہاو کم ہوجاتا ہے بعض اوقات یہ پلاکس ریپچر ہوکر دل اور شریانوں کے لیے شدید خطرناک مسائل پیدا کرتے ہیں
اس LDL کولسیٹرول کا لیول 130mg/DL سے کم ہونا چاہئے اگر مریض شوگر یا امراض قلب میں مبتلاء ہو تو اس کا لیول100 سے بھی کم رکھنا چاہیئے
(3). ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کولسیٹرول (HDL)۔۔۔۔۔
اکثر اسے عمدہ کولسیٹرول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ LDL کو دور کرکے شریانوں کو کشادہ کرتا ہے اور دوران خون کا بہاو بہتر بناتا ہے اس کی مقدار مردوں میں 40mg/Dl اور عورتوں میں 50mg/dl سے ذائد ہونی چاہیے
(4). ٹرائی گلسرائیڈز ۔۔۔
خون میں موجود ایک اور قسم کی چکنائی ہے اس کا زیادہ لیول یہ ظاہر کرتا ہے کہ مریض بہت زیادہ کیلوریز والی غذا لے رہا ہے لیکن اسے صرف نہیں کر رہا اس کا ہائی لیول ہاٹ اٹیک کا خطرہ پیدا کرتا ہے ٹرائی گلسرائیڈز 150mg/dl سے کم ہونا چاہئے جبکہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ٹرائی گلسرائیڈز 100mg/FL سے کم ہونا زیادہ مناسب ہے
(5). نان ایچ ڈی ایل کولسیٹرول ریشو۔۔۔۔۔
یہ ٹوٹل کولسیٹرول اور HDL کولسیٹرول کے مابین نسبتی فرق ہوتا ہے۔ مثلا HDL کو ٹوٹل کولیسٹرول کا 20 فیصد لازمی ہونا چاہیئے۔
Comments
Post a Comment