گھر میں محدود رہتے ہوئے کیسے اپنے آپ کو فٹ رکھیں






آج کے خصوصی حالات میں جب ہر کوئی اپنے گھر تک محدود رہ گیا ہے یہ سوال سب کے ذہن میں ہے خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے کہ وہ کیسے اپنی جسمانی سرگرمیاں یا ورزش وغیرہ جاری رکھیں  یہ مضمون آپ کی رہنمائی کرے گا

دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت لاک ڈاؤن کی حالت میں ہیں ایسا کرنا شاید آج کے وقت کی ضرورت ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ہم نے دیکھا ہے کہ چائنا وغیرہ نے لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کے ذریعے ہی اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا ہے تاہم اس لاک ڈان کے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں خاص طور پر شوگر  کے مریضوں کے لئے گھر میں بیٹھے رہنا کس قدر نقصان دہ ہوسکتا ہے ؟
ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ بیٹھے رہنا آپ کی دماغی اور جسمانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے تو یہ بہت ضروری ہے کہ وہ کم از کم دن بھر میں 30 منٹ کی واک کریں جسمانی سرگرمی کے ذریعے آپ اپنا بلڈ پریشر کولیسٹرول اور شوگر کے لیول کو کم رکھ سکتے ہیں ۔جسمانی سرگرمیاں آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر کام کرنے کی سہولت دیتی ہیں جس کی وجہ سے مختلف وائرس اور چھوٹی موٹی بیماریاں آپ سے دور رہتی ہیں




عام حالات میں لوگ اپنی جسمانی سرگرمیوں کے لیے یا تو جم جاتے ہیں یا پھر کسی پارک کھلی جگہ اور میدان میں اپنی چہل قدمی پوری کر لیتے ہیں لیکن لاک ڈاون کی حالت میں جب کہ آپ صرف اپنے گھر تک محدود ہو تو یہ سرگرمیاں کیسے کی جاۓ
اگر آپ اپنے گھر میں محدود رہ گئے ہیں تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں ایسے بے شمار طریقے ہیں جن کے ذریعے سے آپ اپنی جسمانی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں
اگر آپ کے گھر میں ٹریڈنگ مل یا ایکسر سائز سائیکل یا ایسا ہی دوسرا کوئی جسمانی سرگرمی کا ایکوئپمنٹ موجود ہے تو یہ اسے استعمال کرنے کا سب سے بہترین وقت ہے
اگر آپ کے گھر میں سیڑھیاں موجود ہیں یعنی گھر  اس طرح ہے کہ اس میں  ایک یا دو فلور ہیں تو یہ بھی جسمانی سرگرمی کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آپ دن میں کئی مرتبہ سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے رہیں۔ تاہم بزرگ افراد یا ایسے لوگ جن کے گھٹنے
کمزور ہیں یا چلتے وقت درد ہوتا ہے ان کے لیے یہ سرگرمی مناسب نہیں




 اگر آپ کے گھر میں صحن ہے تو بچوں کے ساتھ دوڑ بھاگ کے کھیل  بھی آپ کی جسمانی سرگرمی کی وجہ بن سکتےہیں
اپنی جسمانی سرگرمی کے ساتھ ساتھ اپنی غذا کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے جس کے لیے ٹی ڈی سی کا ہلیتھی ایٹنگ پلان  اس لنک سے ڈاونلوڈ کر لیں 
bit.ly/tdchealthyplan
گھر میں رہتے ہوئے یا ٹی وی کے اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر واک کرنا بھی ایک عمدہ طریقہ ہے جسے دنیا بھر میں گھر میں رہ کر واک کرنے کا مستند ترین طریقہ مانا جاتا ہے اسے لیسلی واک کہتے ہیں



یوٹیوب پر آپ کو لیسلی واک کے عنوان سے بےشمار ویڈیوز مل جائیں گی جنہیں آپ اپنی اسکرین پر چلا کر اور اس کے سامنے کھڑے رہ کر اس طرح واک کر سکتے ہیں یہ واک کرنے کا طریقہ  گھر میں رہتے ہوئے ہی آپ کو کئی کلومیٹر کی واک فراہم کر 
دے گا




Comments