حمل کے دوران ذیابیطس کیا ہے؟ -

موٹاپا جلد ختم کرنے والی 5 مؤثر ورزشیں

موٹاپا متعدد بیماریوں کی جڑ ہے، یہ آہستہ سے آتا ہے مگر جانے میں بہت وقت اور محنت لیتا ہے، اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں تو ایک ہفتے کے دوران روزانہ 20 منٹ یہ 5 ورزشیں کر کے اپنا 2 کلو وزن کم کر سکتے ہیں ۔

ماہرین غذائیت اور فٹنس کے مطابق موٹاپے کی بڑی وجہ زندگی کا غیر متحرک طرز عمل ہوتا ہے،

 اس کے علاوہ زیادہ کھانا، غذا میں مرغن، تلی ہوئی، جنک اور پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کرنا شامل ہے ۔

موٹاپے سے جان چھڑانے کے کئی طریقے میں مگر ان سب میں کامیاب ہونے کے لیے مستقل مزاجی بہت اہمیت رکھتی ہے، 

وزن میں کمی لانے کے لیے سب سے پہلے ایک وقت میں کم کھائیں،

 گھر کا بنے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں،

 دن میں 3 کے بجائے 6 بار کم غذا لیں،

 سبزیوں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں ،

 چبا کر کھائیں، روزانہ کی بنیاد پر ورزش لازمی کریں ۔



ماہرین کے مطابق وزن میں کمی لانے کا سب سے بہترین طریقہ ورزش کرنا ہے جبکہ ڈائیٹنگ سے آپ صحت کے دوسرے مسائل سے دو چار ہو جاتے ہیں ۔

موٹاپا جلد ختم کرنے میں کودنے والی ساری ورزشیں مؤثر ہیں ، مندرجہ ذیل 5 ورزشیں ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ (High Intensity Interval Training) ہیں جنہیں کرتے وقت ایک وقت میں سارا جسم فعال ہوتا ہے اور کیلوریز زیادہ اور تیزی سے جلتی ہیں ۔

ہائی انٹینسٹی انٹرو یل ٹریننگ ورزشیں کرتے ہوئے ذہن میں رکھنے والی باتیں۔

کودنے والی وزش کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں آپ ورزش کر رہے ہیں وہ جگہ سخت اور پھسلنے والی نہیں ہے ۔

ورزش کرنے سے پہلے جوگرز ضرور پہنیں تا کہ پاؤں براہ راست زمین پر لگنے سے ہڈیاں متاثر نہ ہوں۔

کودتے ہوئے اتنا ہی اوپر کی جانب چھلانگ لگائیں جتنا آپ آسانی سے نیچے آ سکتے ہیں ۔

ایک ہفتے میں 2 کلو وزن کم کرنے والی ورزشیں :



جمپنگ جیکس

 






 

اسکول میں کروائی جانے والی آسان سی ورزش جمپنگ جیکس کے کئی فوائد ہیں ، اگر آپ بازو اور ٹانگوں پر جمی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو جمپگ جیکس بہترین ورزش ہیں ۔

شروعات میں دن میں 50 سے 100 جمپنگ جیکس کریں ، آ ہستہ آہستیہ اس کی تعداد بڑھا کر 250 تک لے آئیں ، جمپنگ جیکس وقفے کے ساتھ سیٹ بنا کر کریں ۔

برپیز(Burpees)

 



 

ٹانگوں اور پیٹ پر جمی چربی پگھلانے کے لیے برپیز مؤثر ورزش ہے ، اس ورزش کے آغاز کے دنوں میں 15 بار کریں ، کچھ دنوں بعد اس کی تعداد بڑھا ہر 25 تک لے آئیں، تیز اور موثر نتائج حاصل کرنے کے لیے دن میں 10 ، 10 کے سیٹ بنا کر 50 بار بر پیز کریں ۔

جمپنگ اسکواٹس

 

 

جمپنگ اسکواٹس ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھوں کو مضبوط اور سیڈول بنانے کے لیے بہترین ورزش ہے ، 15 جمپنگ اسکواٹس سے شروع کریں اور دن بہ دن جمپنگ اسکواٹس بڑھاتے ہوئے 40 جمپنگ اسکواٹس پر لے آئیں ۔

رسی کودنا ’ Skipping

 



 

رسی کودنا پورے جسم کے لیے آئیڈیل ورزش ہے ، رسی کودنے کے دوران بازو، کندھے ، کمر، ٹانگوں پر براہراست اثر آتا ہے ، اس ورزش کے لیے ایک منٹ سے شروع کریں ، ایک منٹ لگاتار رسی کودیں ، جب عادی ہو جائیں تو ایک منٹ سے وقت بڑھا کر 2 منٹ کر دیں ، چند دنوں بعد 3 منٹ تک اپنا وقت لے جائیں اور 5 بار تین ، تین منٹ کے لیے رسی کودیں ۔

ہائی نیز(High kneys)

 

 



ہائی نیز پیٹ کی چربی دنوں میں کم کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے ، ہائی نی کے شروعات میں ایک بار میں 50 بار ہائی کریں ، 2 سے 3 دن بعدہائی نی کی تعداد بڑھا دیں اور اب فی ٹانگ 50 بار ہائی نی کریں، اس طرح یہ ورزش ایک بار میں 100 بار دونوں ٹانگوں کے لیے ہو جائے گی ۔

ایڈوانس لیول اور پیٹ کی چربی دنوں میں ختم کرنے کے لیے ایک وقت میں 150 بار ہائی نی کے 5 سیٹ بناتے ہوئے کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

 

 


Comments

  1. Natural Remedies for Epididymitis support more than just using one’s cure. If you have an infection, it is very significant to have a supplement with all these cures and visit Herbs Solutions by Nature your healthcare provider to make sure the infection is completely cleared up.

    ReplyDelete
  2. Buy Herbal Product for Delayed Ejaculation It also provides the ability in men to improve their ejaculation. Herbs Solutions by Nature offer an exact cure for Delayed Ejaculation to lessen prolactin levels will allow a man to climax easier.

    ReplyDelete
  3. Buy Herbal Product for Granuloma Annulare that encourages you to treat many skin diseases and issues, for example, scabies, rashes, eczema, psoriasis, skin break out and different diseases. Herbs Solutions by Nature uses herbal products and the skin detox formula to cure granuloma annulare naturally. If tiresome these Natural Remedies for Granuloma Annulare you feel unsavory and congenial.

    ReplyDelete
  4. Buy Herbal Product for Peripheral Neuropathy available for complete recovery of the disease. The Peripheral Neuropathy treatment options rest mostly on the primary cause and severity of symptoms. The nature and duration of treatments differ significantly, depending on the symptoms they are facing or the condition they are in. Despite your doctor could help you treat neuropathic pain with the most modern available therapies, there are numerous natural remedies for peripheral neuropathy you could do at home to take care of pain.

    ReplyDelete
  5. There is no known medical cure for lichen planus, but Natural Remedies for Lichen Planus is often helpful in assuages itching and improving the appearance of the rash until it goes away. Cure for lichen planus may cost a lot of money, but it usually works – at least in terms of giving enduring relief for an important period of time. Buy Herbal Product for Lichen Planus is a less expensive effective method to cure this disorder.

    ReplyDelete

Post a Comment