- Get link
- X
- Other Apps
ذیابیطس میں پاؤں کی دیکھ بھال ایک اہم امر ہے۔ اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے پاؤں کا روز معائنہ کریں اور کسی زخم کی صورت میں فوری معالج سے رابطہ کریں۔ سال میں ایک بار اپنے پاؤں کا معائنہ ضرور کروائیں۔ آپ کا معالج آپ کو ذیابیطس کے ساتھ پاؤں کی احتیاط کے سلسلے میں خاص طور پر رہنمائی دے گا۔ معالج کی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ پاؤں کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنے سے بہت سے لوگ پاؤں کے سنگین مسائل اور زخموں سے بچ سکتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر
ذیابیطس سے متاثرہ لوگ پاؤں
کے مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں احتیاط کیجیے۔ درج ذیل تدابیر
اختیار کرنے سے آپ پاؤں کی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
۔ سال میں ایک بار اپنے پاؤں کا معائنہ ضرور کروائیں۔
۔ اگر آپ پاؤں کے مسائل کا
شکار ہیں تو سال میں ایک سے زائد بارمعالج کی ہدایت کے مطابق پاؤں کا معائنہ
کروائیں۔
۔ اگر آپ کی جلد پر کوئی کٹ
یا زخم ہو جائے یا کسی ناخن کی غلط رخ پر بڑھوتری کی وجہ سے آپ تکلیف کا شکار ہیں
تو معالج سے رابطہ کرنے میں دیر مت کیجیے۔
۔ اگر آپ کو اپنے پاؤں کی
رنگت یا شکل میں کوئی تبدیلی نظر آ رہی ہے تو اس بارے میں اپنے معالج کو ضرور
مطلع کریں۔
۔ اگر آپ کو اپنے پاؤں میں
حساسیت یا درد محسوس ہو رہا ہے تو اس کو نظر انداز مت کریں اور اس بارے میں معالج
کی توجہ حاصل کریں۔
۔ اگر آپ کے پاؤں میں کارنز
یا کیلوزز ہیں تو ان کا علاج کروائیے۔
۔ اپنا شوگر لیول سفارش کردہ
حد میں رکھیے۔ اس سلسلے میں معالج کی ہدایات پر عمل کرنا شوگر پر کنٹرول قائم
رکھنے میں مددگار ثابت یوتا ہے۔
۔ اپنے پاؤں کا روزانہ بغور
معائنہ کریں۔ کسی قسم کے زخم، سوجن، سرخ دھبوں یا چھالوں کی صورت میں فوری طور پر
معالج سے رابطہ کیجیے۔
۔ جسمانی طور پر متحرک رہیے۔ اپنی ورزش کا باقاعدہ پلان بنوائیے۔ اس سلسلے میں معالج کی
رائے لینا بھی ضروری ہے۔
۔ جوتوں کے انتحاب میں آرام
اور پاؤں کی صحت کا خاص خیال رکھیے۔
۔ اپنے پاؤں کوخشکی سے
بچائیے اور لوشن کی مدد سے ان کی نمی برقرار رکھیے۔
۔ لوشن پاؤں کی انگلیوں کے
بیچ لگانے سے گریز کیجیے۔
۔ اپنے پاؤں روزانہ دھوئیے
اور ان کو خشک رکھیے۔ انگلیوں کے بیچ کے حصے کو ضرور خشک کیجیے۔
۔ ننگے پاؤں پھرنے سے گریز
کیجیے۔
۔ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر
بیٹھنے سے گریز کریں۔
۔ اپنے ناخن باقاعدگی سے
کاٹیں اور ناخنوں کے کونے فائلر کی مدد سے برابر کر دیں۔
۔ اپنے پاؤں کو شدید ٹھنڈے
اور گرم درجہ حرارت سے بچائیں۔ ساحل سمندر پر جوتے پہنے رکھیں اور گرم فرش پر ننگے
پاؤں ہر گز مت چلیں۔
۔ زیادہ دیر تک پاؤں لٹکا کر
مت بیٹھیں۔
۔ اپنی پاؤں کی صحت کا آج ہی
سے خیال رکھنا شروع کر دیں اور معائنے کے لیے معالج سے وقت طے کر لیں
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment