سات حیرت انگیز فائدے جو آپ کو ورزش سے حاصل ہوتے ہیں2



نمبر1 : یہ آپ کو زیادہ خوش رکھتی ہیں 
ایکسرسائز ڈپریشن کی علامتوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اس لئے کہ یہ آپکے نیورون کی
افزائش میں معاون ہیں ساتھ ہی ساتھ دو اہم کیمیکل سروٹو نین اور ڈوپامین خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ خوشی محسوس کرتے ہیں آپ کا اسٹریس لیول کم ہو جاتا ہے اور آپ کا موڈ بھی اچھا ہوجاتا ہے اور ساتھ ھی ساتھ یاد رکھئے کہ اس طرح کے احساسات سے آپ کا کانفیڈنس لیول بھی بڑھ جاتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ مجموعی طور پر اچھا اور خوش محسوس کرتے ہیں

نمبر2 یہ آپ کے ذہن کی صلاحیتوں کے لئے اچھی ہوتی ہے 


ایکسرسائز کی وجہ سے آپ کے دماغ میں نئے سیلز بنتے ہیں اور پرانے سیلز کی افزائش کا عمل بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے درحقیقت آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے آپ کی یادداشت مزید تیز ہوجاتی ہے اور ارتقاء کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے
نمبر3 یہ آپ کو توانائی فراہم کرتی ہے 
شوگر کے مریض اکثر تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ ان کے خون میں شکر کی زیادتی ہوتی ہے جب آپ ایکسرسائز کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے یہ زائد شکر توانائی میں تبدیل ہو کر ختم ہو جاتی ہے اس طرح اب زیادہ بہتر اور توانا محسوس کرتے ہیں آپ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے

نمبر4 دماغی توانائی میں کمی کی رفتار کو سست کرتی ہے 
تحقیق سے علم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو مستقل ورزش کرتے ہیں ان میں الزائمر اور پارکنسن جیسی دماغی بیماریاں یا تو پیدا نہیں ہوتی یا پھر ان کی رفتار انتہائی سست ہوجاتی ہے اس کی وجہ دراصل دوران خون میں ہونے والا وہ اضافہ ہے جو ورزش کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتا ہے اور دماغ کے سیلز کو زیادہ خون فراہم کرکے انہیں توانا رکھتا ہے

نمبر 5 یہ عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے 
جیسا کہ پہلے ذکر ہوا ورزش کی وجہ سے دوران خون بڑھ جاتا ہے اس طرح جسم میں خون زیادہ آکسیجن فراہم کرتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی جلد کی سطحوں پر زیادہ آکسیجن کی وجہ سے وہ جوان دیر تک رہتی ہے زخم جلدی مندمل ہو جاتے ہیں اور کولاجن کی پیدائش ایک زیادہ ہوتی ہے یہ وہ کیمیکل ہے جو آپ کی جلد کو زیادہ جوان رکھتا ہے اور عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے

نمبر 6 ازدواجی تعلقات میں بہتری پیدا کرتی ہے 
ورزش یعنی ایکسرسائز کا یہ ایک حیرت انگیز فائدہ ہے جس کی وجہ ایک بار پھر ورزش کی وجہ سے ہونے والے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہے خون کی روانی میں ہونے والا یہ اضافہ جسم کے تمام حصوں کی طرح ان اعضاء میں بھی جاتا ہے جو ازدواجی تعلقات کیلئے ضروری ہے جسم کے مختلف ضروری ہارمونز اس کی وجہ سے بیدار ہوجاتے ہیں جو آپ کے موڈ کو اچھا کرتے ہیں اور آپ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں

نمبر 7 یہ آپ کی نیند کی صلاحیت کو بہتر کرتی ہے 
جب آپ ورزش کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کو زیادہ بہتر کوالٹی کی نیند آتی ہے تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ایسے لوگ جو اچھی اور گہری نیند لیتے ہیں وہ عام زندگی میں زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں ورزش کی وجہ سے ہونے والی تکان آپ کو زیادہ بہتر نیند فراہم کرتی ہے اور نیند کے دوران نئے سیل بنتے ہیں جو آپ کو زیادہ بہتر زندگی کی طرف لے جاتے ہیں

مزید جانیئے

Comments