- Get link
- X
- Other Apps
ہم سب ایکسرسائز کی اہمیت سے تو آگاہ ہیں لیکن اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو آپ یقینا اس کی اہمیت کو سب سے زیادہ جانتے ہوں گے
اس لیے کے شوگر کنٹرول کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ایکسرسایز ہی ہے
اس سے نہ صرف آپ کے خون میں موجود گلوکوز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کولسٹول بھی کم ہوجاتا ہے اور آپکے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں
لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ ایکسرسائز پر کاربند رہنا ایک اچھی ڈیل ہے
یوں تو ایکسرسائز کے بے شمار فائدے ہیں لیکن یہاں پر ہم سات ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے کہ جو آپ کو ایکسرسائز کرنے پر مجبور کردیں گے
نمبر1 : یہ آپ کو زیادہ خوش رکھتی ہیں
ایکسرسائز ڈپریشن کی علامتوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اس لئے کہ یہ آپکے نیورون کی
افزائش میں معاون ہیں ساتھ ہی ساتھ دو اہم کیمیکل سروٹو نین اور ڈوپامین خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ خوشی محسوس کرتے ہیں آپ کا اسٹریس لیول کم ہو جاتا ہے اور آپ کا موڈ بھی اچھا ہوجاتا ہے اور ساتھ ھی ساتھ یاد رکھئے کہ اس طرح کے احساسات سے آپ کا کانفیڈنس لیول بھی بڑھ جاتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ مجموعی طور پر اچھا اور خوش محسوس کرتے ہیں
نمبر2 یہ آپ کے ذہن کی صلاحیتوں کے لئے اچھی ہوتی ہے
ایکسرسائز کی وجہ سے آپ کے دماغ میں نئے سیلز بنتے ہیں اور پرانے سیلز کی افزائش کا عمل بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے درحقیقت آپ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے آپ کی یادداشت مزید تیز ہوجاتی ہے اور ارتقاء کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے
Comments
Post a Comment