- Get link
- X
- Other Apps
جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ریشے دار غذائیں اور معدہ و آنتوں
کے
لیے مفید بیکٹیریاز ذیابیطس کے ٹائپ ٹو مریضوں میں نہ صرف خون میں شکر کی مقدار
کو مقررہ حد تک رکھنے میں کار گر ثابت ہوتے ہیں بلکہ یہ تیزی سے وزن کم کرنے اور
خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں میں نظام ہاضمہ مکمل
طور پر متحرک نہیں رہتا جس کی وجہ سے کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی (چربی) مکمل طور پر
ہضم نہیں ہوپاتی جس کے باعث خون میں بالترتیب شوگر اور چربی کی مقدار (کولیسٹرول)
میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ معدہ اور آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریازکا غیر
فعال ہوجانا ہے، یہ مفید بیکٹیریاز پروٹین کے علاوہ چکنائی اور لحمیات کو قابل ہضم
بناتے ہیں اور اضافی مقدار کے جسم سے باہر اخراج کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق کے دوران 10 ہزار سے زیادہ افراد میں معدے اور آنتوں کے مفید
بیکٹیریاز کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے مریضوں کے ایک گروپ کو ہائی فائبر غذا
دینا شروع کیں جب کہ دوسرے گروپ کو معمول کی ڈائٹ پر رکھا گیا۔
محض 12 ہفتے میں ہی دیکھنے میں آیا کہ ریشے دار غذائیں کھانے
والے گروپ کے مریضوں میں تین ماہ کا شوگر لیول کم ہوگیا جب کہ لحمیات، نشاستہ اور
چکنائی کا ہاضمہ بہتر ہونے سے خون میں شوگر اور
چکنائی کا لیول بھی کنٹرول میں
آگیا
مزید پڑھیے
Comments
Post a Comment