دس ٹیسٹ جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہیں



دس ٹیسٹ جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہیں


١۔اپنی شوگر خود چیک کریں یا کسی سے چیک کروایں؛ دن میں ایک مرتبہ یا ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق

شوگر کنٹرول کرنے کے لیے باقاعدگی سے شوگر چیک کرنا ضروری ہے۔ اس ٹیسٹ سے ہمیں خون میں موجود شوگر کی مقدار کا پتہ چلتا ہے۔ اس ٹیسٹ سے آپ جان جایں گے کہ دوا یا انسولین کتنی مقدار میں لینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ کس قسم کی خوراک آپ کے لیے ضروری ہے۔


۲۔ ہیمو گلوبنA1c ٹیسٹ؛ ہر چھ ماہ بعد 
اس ٹیسٹ سے ہمیں ایک مخصوص مدت میں خون میں موجود شوگر کی اوسط مقدار کا پتہ چلتا ہے۔یہ ٹیسٹ روزانہ شوگر چیک کرنے کی نسبت آپ کو زیادہ معلومات فراہم کرے گا۔ 

۳۔ بلڈ پریشر؛ جب بھی آپ ڈاکٹر کے پاس جایں اپنا بلڈ پریشر چیک کروایں
اونچے درجے کا بلڈ پریشر خون کی شریانوں کو اسی طرح نقصان پہنچاسکتا ہے جس طرح خون میں شوگر کی زیادتی۔ہای بلڈ پریشر کے نتیجے میں خون کی جن نالیوں کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت ہے وہ آنکھوں کی خون کی نالیاں ہیں جو کہ شوگر کی وجہ سے پہلے سے ہی متاثر ہوسکتی ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنا بلڈ پریشر ۸۰/١۳۰سےنیچے رکھیں تاکہ مزید پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں اور دل کی بیماری کا خطرہ نہ بڑہے۔ 

۴۔ لِیپِڈ پروفایل؛ lipid profile سال میں ایک بار
یہ خون کا ٹیسٹ ہے جس سے کو لیسٹرول اور ٹرائی گلیسیرایڈز کی مقدار کا پتہ چلتا ہے۔ ایچ ڈی ایل اچھا کولیسٹرول ہے جو دل کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایل ڈی ایل برا کولیسٹرول ہے جو دل کے لیے نقصان دہ ہے۔ ٹرائی گلیسیرایڈز خون میں چکنائی کی ایک اور قسم ہے جس کی پیمایش اس ٹیسٹ سے کی جاتی ہے۔

۵۔ آنکھوں کا معاینہ؛ سال میں ایک بار
شوگر کے مریض کے لیے ضروری ہے کہ وہ سال میں ایک مرتبہ اپنی آنکھوں کا تفصیلی معاینہ ضرور کروایںٴ ۔ ذیابیطس کے مریض آنکھ کے پردے کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ بیماری اس وقت ہو جاتی ہے جب آنکھ کے پردے کی رگوں میں تبدیلی آجاتی ہے؛ آنکھوں سے پانی بہنےلگتا ہے یا رگیں مکمل طور پر بند ہو جاتی ہیں۔ اگر وقت پر پتہ چل جاے تو اس بیماری کا علاج ممکن ہے لہذا اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معاینہ کرواتے رہیں۔

مزید پڑھیے 

ٹیسٹ جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری ہیں۵مزید :

Comments

  1. Top 10 Health Tips Of Bananas And Banana Fruit Benefits
    Health Tips Of Bananas

    Health Tips Find Beauty Tips and Tricks For Learn Health
    Pakhealthtips.com/

    Health Tips, Health News, Health Care and Fitness Tips
    Health Tips

    Health Benefits of Fruit: Vitamins, Minerals + Fiber
    Fruit Health Tips

    Health Benefits of Vegetables: Vitamins, Nutrients, Fiber
    Vegetable Health Tips

    ReplyDelete

Post a Comment