- Get link
- X
- Other Apps
ذیابیطس افراد کیلئے ورزش كیسی ہو؟
آپ کتنی اور کس قسم کی ورزش کر سکتے ہیں، اس کا انحصار آپ کی عمر، آپکی جسمانی حالت، اور آپکے مرض کی نوعیت پر ہے۔
مثلا ایک نوجوان لڑکا سارا دن کھیل کود کرتا رہے تو اُسکے لئے ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن ایک بزرگ جسکے جوڑوں میں درد ہے، اور ساتھ دل کی تکلیف بھی ہے، اُسکےلئے دس منٹ کی ورزش بھی مشکل ہو سکتی ہے۔
اس لئے ورزش کا کوئی نیا پروگرام شروع کرنے سے پہلے بہتر ہو گا کہ آپ اپنے معالج سے
مشورہ کر لیں۔
ایک صحت مند اور درمیانہ عمر کے فرد کیلئے سب سے آسان اور نسبتاً محفوظ ایسی ورزشیں ہیں جن میں آپکے پٍٹھے بار بار سُکڑتے اور پھیلتے ہیں۔
مثلاً تیزی سے چلنا، دوڑنا، تیرنا، سائیکل چلانا اور اُچھنا کودنا وغیرہ۔
وزن اُٹھانے والی ورزشیں، جیسا کہ باڈی بلڈنگ وغیرہ میں پٹھے چونکہ کافی دیر تک مسلسل اکڑے رہتے ہیں ، اسلئے خون کی نالیاں دبنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسکا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایسی ورزشیں کرنا ہی نہیں چاہئیں، لیکن بہتر ہو گا کہ ایسی ورزشیں اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
ورزش کتنی ہو ؟
آپکو کم از کم ہفتے میں 5 دن تقریباٰ 35 منٹ روزانہ تیز قدموں سے پیدل چلنا چاہئے۔ اگر مسلسل آدھا گھنٹہ چلنا آپکے لئے مشکل ہو تو آپ اسے دو یا تین حصوں میں تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم مسلسل آدھا گھنٹہ چلنا زیادہ مفید ہو گا۔

ورزش كا بہترین وقت كیا ہوگا
ورزش كرنے سے چونكہ خون میں شوگر كم ہوتی ہے اس لئے ذیابیطس كے مریضوں كو خالی پیٹ ورزش کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ اسطرح اُنكے خون میں شوگر خطرناك حد تك کم ہو سکتی ہے۔اگر ورزش شروع كرتے وقت آپكو كهانا كهائے ہوئے ایك ڈیڑه۔ گهنٹہ گزر چكا ہے تو بہتر ہے كہ پہلےآپ کُچھ كهالیں ۔ درمیانے درجے كی ورزش كےلئے دو نمكین بسكٹ۔،یا آدها كپ دودھ كافی ہوگا۔ لیكن اگر آپ كوئی بهاری مشقت كرنا چاہتے ہیں تو اُسی حساب سے زیادہ خوراك لیں اور 20 سے 30 منٹ انتظار كر لیں تاكہ خوراك آپكے خون میں شامل ہو جائے

Comments
Post a Comment