ورزش ذیابیطس كے علاج كا ایك اہم حصہ ہے۔



ذیابیطس اور ورزش


ورزش ذیابیطس كے علاج كا ایك اہم حصہ ہے۔ اگر آپ پہلے سے ورزش نہیں كر رہے تو آپكو جلد ہی اس بارے میں كُچھ سوچنا چاہیئے۔ لیكن یہ ضروری نہیں كہ آپ آپنی بسا ط سے زیادہ ورزش كریں۔ بہترین صورت یہ ہوگی كہ آپ كوئی ایسی ورزش اختیار كریں جو آپ كے لئےد ِ
لچسپ ہو اور آپكے روزانہ معمول كا ایك حصہ بن جائے۔

آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہونگے جو باقاعدہ ورزش تو نہیں كرتے لیكن اُنكی عام مصروفیات كے دوران خود بخود ہی بہت سی ورزش ہو جاتی ہے۔ آپ كُچھ دِنوں كےلئے آپنی مصروفیات كے دوران ہونے والی ورزش كا حساب ركهنے كی كوشش كریں تاكہ یہ اندازہ كیا جا سكے كہ آپكو مزید ورزش كی ضرورت 
ہے یا نہیں  
مزید پڑھیے  
ذیابیطس كے مریض ورزش كیوں كریں؟

ورزش كرنے سے ورزش كے دوران اور بعد میں خون كی شوگر كم كرنے میں مدد ملتی ہے
ورزش انسولین کی بے اثری کو کم کرتی ہے جو کہ ذیابیطس قسم دوم کی بنیادی وجہ ہے
ذیابیطس افراد میں دل کے امراض کا جو اضافی خطرہ ہوتا ہے، اُسے کم کرنے میں مدد ملتی ہے
اس كے علاوہ ورزش كرنے كے جتنے بهی طبی فوائد كسی عام آدمی كو ہو سكتے ہیں وہ ظاہر ہے كہ ذیابیطس كے مریض كو بهی حاصل ہوتے ہیں
ورزش كرنے كے عمومی فائدے۔

آپكا بلڈ پریشر بہتر ہوگا
آپكا دِل بہتر طور پر كام كرے گا
آپكے دورانِ خون میں بہتری پیدا ہوگی
آپ كی توانائی میں اضافہ ہو گا
آپكو آپنا وزن كنٹرول كرنے میں مدد ملے گی
آپكے سانس لینے میں بہتری پیدا ہو گی
آپكے پٹهوں كا تناؤ كم ہو گا
آپكے ذہنی تناؤ میں كمی ہو گی
آپكی ہڈیاں اور پٹهے مضبوط ہونگے
آپكے مزاج میں خوشگوار تبدیلی آئے گی
آپ جسمانی طور پر اپنے آپ كو چاك و چوبند محسوس كریں گے

Comments