- Get link
- X
- Other Apps
ذیابطیس كے ساتهـ بچے پیدا كرنا
آج كے زمانے میں بہت سی عورتیں بہتر منصوبہ بندی اور درست طبی
نگہداشت كے ساتهـ صحتمند بچے پیدا كر رہی ہیں، اور كوئی وجہ نہیں كہ تهوڑی سی
توجہ،محنت اور منصوبہ بندی سے آپ بهی ان كی صف میں شامل نہ ہو سکیں ـ
اگر آپ شوگر كی مریضہ ہیں اور بچہ پیدا كرنا چاہتی ہیں
تو بہتر یہ ہے كہ اسكے لئے آپ اپنے معالج كے ساتهـ مل كر پہلے سے
منصوبہ بندی كریں
تاكہ آپ اور آپ كے ہونے
والے بچے دونوں كی صحت كو كوئی خطرہ نہ ہوـ
اپنا بلڈ پریشر، گردوں، دل
اور آنكهوں كا معائنہ
چیك كروائییں
بہتر ہے كہ غذائیات كے كسی ماہر سے بهی باتكروائیں، اوكریں تاكہ حمل
كے دوران آپ كی مسلسل بدلتی ہوئی غذائی ضرورتوں كے مطابق آپكی خوراك كی منصوبہ
بندی كی جا سكےـ
ذیابطیس كے كنٹرول كےلئے اگر آپ گولیاں لے رہی ہیں تو شاید اُنہیں
بند كركے آپكو انسولین كے ٹیكوں پر لانا پڑے ـ آپكی اپنی اور بچے كی صحت كےلئے
ضروری ہو گا كہ آپكے خون میں شوگر كی مقدار حمل ٹهہرنے سے پہلے ، حمل كے دوران اور
بچے كی پیدائش پر بہترین كنٹرول كی حالت میں رہے ـ اس طرح آپكا قبل از وقت زثگی كا
خطرہ بهی كم ہوگا اور اس بات كا امكان بهی كم ہوگا كہ آپكا بچہ ضرورت سے زیادہ بڑا
ہو جائےـ
پہلے تین ماہ كے دوران بہتر ہے كہ آپكے خون كی شوگر ایك نارمل
انسان(جسے ذیابطیس كا مرض نہیں ہے) كی شوگر كے قریب رہے ـ اس سے آپكے بچے میں
پیدائشی نقص پیدا ہونے كا خطرہ كم ہو جائے گا
Comments
Post a Comment