- Get link
- X
- Other Apps
ذیابطیس میں اعصابی پیچیدگیاں
ہمارے پاؤں میں اگر کوئی کانتا چُبھ جائے، تو اس بات کا پتہ ہمارے دماغ کو کیسے چلتا ہے؟۔ دماغ تک اس طرح کے پیغام پہنچانے کیلئے قدرت نے اعصابی ریشوں کا جال ہمارے جسم میں بچھا رکھا ہے ، جو ٹیلے فون کے تاروں کی طرح کام کرتا ہے۔ اعصاب کا یہ نظام نہ صرف لمس اور سردی گرمی اور درد كا احساس کی خبر ہمارے دماغ کو دیتا ہے، بلکہ ہمارے پٹهوں كی حركت اور ہمارے جسم كے اندرونی اعضا كی كاركردگی (مثلاً خوراك كو ہضم كرنے كا عمل، دل كی دهڑكن كی رفتار وغیرہ) بهی اعصاب كے ذریعے ہی ہمارے ماغ سے منسلك ہوتی ہےـ
ذیابطیس والے افراد میں سے کم از کم آدھے لوگوں کو کسی نہ کسی قسم کی اعصابی شکایت رہتی ہے۔ لیكن ایسا اُن مریضوں كے ساتهـ زیادہ ہوتا ہے جن كا مرض كافی پرانا ہو چكا ہوتا ہےـ لیكن ذیابطیس كے علاوہ بهی كُچه عوامل اس پر اثر انداز ہوتے ہیں ـ
ذیابطیس كی اعصابی پیچیدگی کی وجہ سے سے آپکو كئی طرح كی مشكلات پیش آ سكتی ہےـ لیكن اگر آپ آپنے خون میں شوگر كی مقدار كو ٹهیك طریقے سے كنٹرول میں ركهیں تو ان مشكلات سے بچے رہنے یا كم از كم ان کی شدت میں کمی كا امكان بہت زیادہ ہے۔
اگر آپکو ذیابیطس کی اعصابی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، تو گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کے علاج كیلئے اب كئی
طریقے موجود ہیں۔ آپ اس سلسلے میں فوراً اپنے معالج سے مشورہ کیجئے
طریقے موجود ہیں۔ آپ اس سلسلے میں فوراً اپنے معالج سے مشورہ کیجئے
Comments
Post a Comment