شوگر کی بیماری کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے چند اصول

شوگر کی بیماری کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے چند اصول






شوگر / زیابیطس کی بیماری ساری دنیا کے افراد میں ایک پریشان کن حد تک پھیل رہی ہے۔ نیشنل ڈایا بیٹیس سروے NDSP 2016-17 کے مطابق ہر چوتھا پاکستانی اس کا شکار ہے۔ زیابیطس ایسا موزی مرض ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ اس سے چھٹکارا پانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اپنے طرزِ زندگی کو بہتر بنائیں۔

آپ ان دی ہوئی سفارشات پر عمل پیرا ہوں اور اپنے زندگی گزارنے کے طریقے میں تبدیلی لائیں۔




1۔گلو کو میٹر سے اپنا بلڈ شوگر لیول چیک کرتے رہیں اور گاہے بہ گاہے اپنے معالج سے مشورہ کرتے رہیں۔

2۔کم کیلوری والی غذائیں کھائیں جو آپ کی ذیابیطس کو کنٹرول کریں۔ اس کے لئے آپ کسی ماہر خوراک ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنی خوراک کا پلان بنوالیں۔
bit.ly/tdchealthyplan

3۔ہفتہ میں کم از کم 5دن روزانہ 30 منٹ چہل قدمی(walk) کریں۔

4۔ذہنی دباؤ کو اپنے قریب نہ پھٹکنے دیں اور ان باتوں اور طریقوں پر عمل کیجئے جو تفریح کا باعث بنیں اور آپ کو خوش و خرّم اور توانا رکھیں۔ اس سلسلے میں آپ یوگا اور ورزش کے ماہر لوگوں سے مشورہ کرسکتے ہیں۔

5۔اہلِ خانہ اور دوستوں کو بھی اپنی اس بیماری کے بارے میں آگاہ کردیں تاکہ وہ آپ کی شوگر لیول کم یا زیادہ پر نظر رکھ سکیں اور آپ کے معاون ثابت ہوں۔

دونوں ٹائپ کی ذیابیطس کے ساتھ زندہ رہنا آسان ہوسکتا ہے اگر آپ خوش و خرّم زندگی گزارنے کے لئے صحیح اقدام اُٹھائیں ۔ مزید معلومات کے لئے 



Comments